پاکستانی طالبان کے شامی باغیوں سے رابطے کا جائزہ لے رہے ہیں: امریکہ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ تحریک پاکستانی طالبان نے شامی باغیوں سے اتحاد کر لیا۔ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ شام میں غیر ملکی جنگجو¶ں کی موجودگی تشویشناک ہے۔ تحریک طالبان بے گناہ پاکستانیوں کی ہلاکت میں ملوث ہے۔پاکستان سے بات چیت سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ امریکہ خطے کی صورتحال کو دیکھ کر کوئی فیصلہ کریگا۔ شام میں القاعدہ سے منسلک النصرہ کے شامی باغیوں کا ساتھ دینے کے شواہد ملے ہیں۔