زیارت میں قائداعظمؒ ریذیڈنسی کی تعمیرنو اور بحالی کا کام شروع

زیارت(ثناءنیوز)بلوچستان کی حکومت نے زیارت میں قائداعظمؒ ریذیڈنسی کی تعمیر نو اور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔گذشتہ مہینے ایک دہشت گرد حملے میں ریذیڈنسی کی تاریخی عمارت تباہ ہوگئی تھی جہاں قائد نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سابق چیف سیکرٹری مرزا قمر بیگ کی قیادت میں تعمیرنو کے کام کی نگرانی کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی میں ممتاز ماہرین تعمیرات اور تاریخی ورثہ کے ماہرین شامل ہیںجنہوں نے عجائب گھر کواس کی اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کی ہیں۔