بھارت میں 4 بچیوں سے 20 افراد کی اجتماعی زیادتی‘ ملزم فرار

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں 4 بچیوں سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیتی پارہ پولیس سٹیشن کی حدود میں واقع ضلع پاکور میں 20 افراد نے 4 بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنایا اور فرارہو گئے۔ دیہاتیوں نے بتایا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچیاں گھر میں اکیلی تھیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ رمیش نے بتایا پولیس افسروں نے دیہاتیوں سے ملاقات کر کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے معاونت کا کہا۔ انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔