بھارتی افسر کا اعتراف، پاکستان بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرے:کشمیری قیادت

راولپنڈی (سلطان سکندر) دونوں اطراف کے کشمیری رہنماﺅں سید یوسف نسیم، عبدالرشید ترابی، چیف جسٹس (ر) عبدالمجید ملک، غلام محمد صفی اور محمود احمد ساغر نے بھارتی افسر کے اس اعتراف پر کہ پارلیمنٹ ہاﺅس اور ممبئی کے حملے خود بھارتی حکومت کا کیا دھرا ہیں، ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کشمیری قیادت کا یہ م¶قف درست ثابت ہوا ہے کہ بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تحریک آزادی¿ کشمیر اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتا رہا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت پاکستان بھارت کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بجائے اسے عالمی سطح پر بے نقاب کرے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے کنوینر سید یوسف نسیم نے کہا کہ ہم نے بھارتی پارلیمنٹ پر خود ساختہ حملے کے موقع پر ہی کہہ دیا تھا کہ اس میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں۔ ممبئی حملے، پارلیمنٹ حملے، سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے یہ تمام واقعات خود ”را“ کے ڈرامے ہیں جن کا مقصد پاکستان اور جموں کشمیر کو بدنام کرنا ہے اور ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے کہ پارلیمنٹ حملے کی آڑ میں افضل گورو کی شہادت ناحق عدالتی قتل ہے۔ آل پارٹیز کشمیر رابطہ کونسل کے کنوینر اور جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کا کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ یہ م¶قف رہا ہے کہ یہ بھارتی ایجنسیوں کا طریقہ واردات ہے چاہے سکھوں یا یورپی سیاحوں کا قتل ہو، سمجھوتہ ایکسپریس، جس پر خود بھارتی کرنل نے اعتراف حقیقت کر لیا تھا۔ بھارت پاکستان، مجاہدین کشمیر اور آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے اور سازشیں کر رہا ہے اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اجمل قصاب اور افضل گورو کو بے گناہ پھانسی دی گئی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت بھارت سے دوستی کا راگ الاپنے کی بجائے بھارتی سازشوں اور ہتھکنڈوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرے۔ جموں کشمیر لبریشن لیگ کے صدر اور چیف جسٹس (ر) عبدالمجید ملک نے کہا کہ جموں کشمیر کی تحریک کی وجہ سے بھارت پاکستان سے نفرت کی بنیاد پر منفی سازشوں میں ملوث رہا ہے وہ خود ایسے حالات پیدا کر کے عالمی سطح پر دہشت گردی کا الزام پاکستان پر عائد کرتا ہے۔ حریت کانفرنس (علی گیلانی) آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ ہم نے تو پارلیمنٹ پر حملے کے موقع پر ہی اس سازش کی نشاندہی کرنا چاہی تھی 9/11 کے بعد امریکہ کی طرح بھارت نے بھی شبے کی بنیاد پر کسی ملک پر حملے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے پارلیمنٹ ہاﺅس پر حملے کا ڈرامہ رچایا۔ حریت کانفرنس کے سابق کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں اور پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کرتا ہے۔