مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان بھارت مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے: منور حسن

لاہور ( خبر نگار) امیرجماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ گیلانی منموہن ملاقات کی اہمیت فوٹو سیشن سے زیادہ نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرپاکستان بھارت مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔بھارت افغانستان میں بیٹھ کرپاکستان توڑنے کے سازش کررہاہے ، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی منموہن سنگھ سے باضابطہ احتجاج کریں۔ این آر او حکومت امریکہ کو خوش رکھنے پر مجبور ہے۔آپریشن کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے جان بوجھ کر جنوبی پنجاب کے حالات خراب کیے جارہے ہیں۔ گوامریکہ گو تحریک پاکستان کے خلاف امریکی عزائم کو بے نقاب کرنے اور امریکی مداخلت سے نجات حاصل کرنے کے لیے ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ سے کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں آپریشن ختم نہیں ہوا،مہاجرین کو زبردستی واپس بھیجا جارہاہے۔