امریکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے تباہ کرنا چاہتا ہے‘ عوام القاعدہ کا ساتھ دیں : ایمن الظواہری

نیویارک (طیبہ ضیاء / اے ایف پی) اسامہ بن لا دن کے نائب ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو امریکہ کی زیر قیادت لڑی جانیوالی صلیبی جنگ کے خلاف القاعدہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ کیونکہ اس جنگ سے پاکستان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ الظواہری کی تقریر بمع انگریزی ترجمہ کی ویڈیو ایک ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔ آٹھ منٹ 49 سیکنڈ کی ویڈیو میں انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ سے خطرہ ہے۔ امریکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کو امریکی سازش کے خلاف القاعدہ کی مدد کرنا چاہئے۔ امریکی انٹیلی جنس کے مطابق الظواہری کی ویڈیو الجہادی ویب سائٹ پر منگل کے روز جاری کی گئی ہے۔ ایمن الظواہری نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج اور سیاست کے اندر امریکہ نے جو مداخلت شروع کر رکھی ہے۔ اس کے نتیجے میں ایٹمی پاکستان کے ٹکڑے ہو سکتے ہیں جبکہ اس کے مستقبل وجود کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ ایمن الظواہری نے خبردار کیا کہ اس مرحلے پر اگر مجاہدین کی بھرپور مدد نہ کی گئی تو ہم نہ صرف پاکستان اور افغانستان کی تباہی میں شراکت دار ہوں گے بلکہ ہم اللہ تعالیٰ کی جانب سے دردناک سزا کے بھی مستحق ہوں گے۔
ایمن الظواہری