پی آئی اے کے 17 افسر بکار خاص‘ گھر بیٹھے لاکھوں کی تنخواہ‘مراعات وصول کرنیکا انکشاف
لاہور(خصوصی رپورٹر)قومی ایئرلائن پی آئی اے کے اربوں روپے سالانہ خسارے کو کم کرنے کے ذمہ دار افسران الٹا اس ادارے کوجو نک بن کر چمٹے ہوئے ہیں اور بغیر کام کئے گھر بیٹھے ماہانہ تنخواہ اور مراعات حاصل کر رہے ہیں ۔ ایسے 17اعلیٰ افسران جن کوگھر بیٹھے ماہانہ تنخواہ اور مراعات مل رہی ہیںانہیںپاکستان انٹر نیشنل ایئرلائنز انتظامیہ نے دفتری کاغذات میں او ایس ڈی بنا رکھا ہے لیکن ان او ایس ڈی افسران کولاکھوں روپے ماہانہ باقاعدگی سے تنخواہ، ٹکٹ سمیت دیگر مراعات اداکی جا رہی ہیں ان او ایس ڈی افسران میں سابق ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز اعجازمظہر، سابق ڈائریکٹرمارکیٹنگ خرم مشتاق، غزالہ راشد، درمحمد طارق، مہدی چنگیزی، نوشیرعادل، زبیر میمن سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔ذرائع نے کہاہے کہ ایک افسر نیویارک میں اے ٹی ایم مشین سروسز کا کارروبار کررہا ہے۔