مولانا صوفی محمد کو خاموشی کے ساتھ جیل سے رہا کر دیا گیا
پشاور (نیٹ نیوز) کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کو خاموشی کے ساتھ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور ہائیکورٹ نے 2 مقدمات میں مولانا صوفی محمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ جیل سے رہائی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے جبکہ مولانا صوفی محمد کی طبیعت کافی خراب دکھائی دی۔ واضح رہے کہ مولانا صوفی محمد کے خلاف حکومت مخالف نفرت انگیز تقریر کرنے اور پولیس سٹیشن پر حملے کا سوات میں 30 جولائی 2009ء کو مقدمہ درج ہوا تھا اور ان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔