قصور واقعہ ‘ سی سی ٹی وی ویڈیو سے مشابہت رکھنے والا شخص گرفتار‘ پولی گرافک ٹیسٹ ہوگا‘ زینب کے گھر کے قریب 1200 گھروں میں سرچ آپریشن ہوگا
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) زینب قتل کیس میں پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو سے مشابہت رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شخص کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا۔ پولیس کو مشتبہ شخص کے بیانات پر شکوک و شبہات ہیں جھوٹ‘سچ پکڑنے کیلئے گرفتار مشتبہ شخص کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ مردم شماری ڈیٹا کی مدد سے گھر گھر سرچ آپریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ زینب کے گھر کے قریب 1200 گھروں کا سرچ آپریشن کیا جائے گا۔