جسٹس گلزار کے بیٹے پر حملہ کرنے والے ملزم گرفتار
کراچی (صباح نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد کے بیٹے پر حملہ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کورنگی کے علاقے میں سعد گلزار کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت ممتاز اور سجاد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کرنا چاہتے تھے یا کچھ اور اسکے متعلق تفتیش جاری ہے۔ جسٹس گلزار کے بیٹے کے گارڈ کی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے تھے۔