برطانوی خاندان میں 103سال بعدپہلی لڑکی کی پیدائش


لندن(ثناءنیوز)برطانیہ کے علاقے ویلز کے جنوب مغرب میں رہائش پذیر ایک خاندان ایک سو تین سال بعد پہلی لڑکی کی پیدائش کی خوشی منا رہا ہے۔آوِن گوینیتھ جنکنز انیس سو نو کے بعد کارمنتھنشائر میں رہائش پذیر جنکنز خاندان میں پیدا ہونے والی پہلی لڑکی ہیں۔یہ خاندان جو کہ امانفورڈ کے قصبے ٹائکروس میں رہتے ہیں کا کہنا ہے کہ انہیں بھی یہ اندازہ نہیں تھا مگر جب انہوں نے اپنے خاندان کی تاریخ کھنگالی تو انہیں اندازہ ہوا کہ یہ کتنی انوکھی پیدائش ہے۔