گوجرانوالہ: پولیس تشدد سے تنگ حوالاتی نے بلیڈ سے شہ رگ کاٹ لی

گوجرانوالہ: پولیس تشدد سے تنگ حوالاتی نے بلیڈ سے شہ رگ کاٹ لی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں پولیس تشدد سے تنگ ڈکیتی کے ملزم نے تھانے کی حوالات میں بلیڈ مار کر شہ رگ کاٹ لی، تشویشناک حالت میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ راجکوٹ کے رہائشی نوجوان عمران کو تھانہ گرجاکھ پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے۔ پولیس نے ملزم کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ زخمی ملزم کا کہنا ہے کہ ان کی تھانہ گرجاکھ میں تعینات کانسٹیبل شبیر کے رشتے داروں کے ساتھ قتلوں کی دشمنی چلی آ رہی ہے اسی رنجش پر شبیر نے فرید ٹا¶ن کے رہائشی امجد کے ساتھ ملی بھگت کر کے اسے ڈکیتی کے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کروا کے گرفتار کروایا۔