ڈیرہ اسماعیل خان: گومل زام ڈیم پر کام کرنے والے 8 ملازمین اغوا

ڈیرہ اسماعیل خان: گومل زام ڈیم پر کام کرنے والے 8 ملازمین اغوا

 ڈیرہ اسماعیل خان (ثناءنیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ مرتضیٰ کے قریب گومل زام پراجیکٹ پر کام کرنے والے ایس ڈی او اور سب انجینئر سمیت عملے کے آٹھ افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق آٹھ انجینئر دو گاڑیوں میں آ رہے تھے کہ کوٹ مرتضیٰ کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں کو گھیرے میں لے لیا اور اس میں سوار گومل زام پراجیکٹ پر کام کرنے والے عملے کے آٹھ افراد کو گاڑیوں سے اتار کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔