ییلو کیب کا پرائیویٹ استعمال‘ قسطوں کی عدم ادائیگی‘ چیف سیکرٹری نے کارروائی کا حکم دیدیا


لاہور (معین اظہر سے) 20 ہزار پیلی ٹیکسی گاڑیوں کے پرائیوٹ استعمال سینکڑوں گاڑیوں کے مالکان کی طرف سے ان کی قسطوں کی ادائیگی نہ کرنے پر حکومت پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے پرائیوٹ گاڑیوں کے استعمال کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے لئے کمشنروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایات کی ہیں کہ وہ ٹریکر کمپنی کے ذریعے گاڑیوں کی پوزیشن اور ان کے استعمال کو چیک کریں اور رنگ تبدیل کرنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری کاراوئی کا آغاز کریں جبکہ پرائیوٹ طور پر استعمال ہونے والی گاڑیوں، اور رنگ تبدیل ہونے والی گاڑیوں کو 25 ہزار جرمانہ کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ تمام کمشنروں کو دو ماہ میں اس بارے میں آپریشن مکمل کرکے رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بنک آف پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کہا ہے کہ تقریباً 2 ہزار گاڑیوں کی قسطیں نہیں دی جارہی ہیں اور ان کو نوٹس بھجوائے گئے تھے جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے محکمہ خزانہ پنجاب کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام گاڑیوں کی قسطوں ان کی شارٹیج کا ریکارڈ بنک آف پنجاب سے لے کر کمشنروں کو فراہم کریں تاکہ جو افراد گاڑیوں کی اقساط نہیں دے رہے ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔ اس کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کو لیٹر لکھا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں میں جو ٹریکر سسٹم نصب کیا گیا ہے اس ٹریکر کمپنی سے ریکارڈ چیک کیا جائے کہ کون سے گاڑیاں پرائیوٹ استعمال ہو رہی ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے ان گاڑیوں کے مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ ان گاڑیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر استعمال کریں جبکہ جو مالکان پرائیوٹ استعمال کر تے ہوئے پائے گئے ان کی گاڑیوں کو بند کرکے ان کی نیلامی کی جائے گی اور ان کی دی گئی رقم ضبط کر لی جائے گی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر چلانے کے لئے مالکان سے حلف نامے بھی لئے جائیں گے۔ اس بارے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع نے کہا ہے اب تک مختلف کمشنروں کے ذریعے ہمارے پا س جو ڈیٹا آیا ہے اس کے تحت صرف 1500 گاڑیوں کے رنگ تبدیل ہوئے ہیں جبکہ پرائیوٹ استعمال کے لئے گاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے اس کے بعد چند روز میں آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔



دیگر خبریں

پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

13 دسمبر 2017