چال سیدھی کرنیوالا جوتا تیار کرلیا گیا


واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) خوشخبری یہ ہے کہ ہے ماہرین نے چال کو سیدھا رکھنے میں مدد دینے والا جوتا تیار کر لیا ہے۔ امریکی ریاست میں ماہرین کے تیارکردہ جوتے میں ایک خصوصی چپ لگائی گئی ہے جو وائرلیس ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی چال کا ریکارڈ موبائل فون میں محفوظ رکھتی ہے۔ اس ریکارڈ کی مدد سے ماہرین نہ صرف چال کو درست کر سکتے ہیں بلکہ دیگر کئی بیماریوں کی نشاندہی بھی ممکن ہے۔ اس جوتے کا سب سے زیادہ فائدہ ان افراد کو ہو گا جن کی کسی حادثے میں ٹانگ ٹوٹ جاتی ہے۔ مصنوعی ٹانگ لگوانے والے افراد کیلئے بھی یہ خصوصی جوتا انتہائی مفید ہے۔



دیگر خبریں

پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

13 دسمبر 2017