نمائشی نائب وزیراعظم کی حکومت کے منصوبے کرپشن کا قبرستان تھے: زعیم قادری


لاہور (خصوصی رپورٹر) معاون خصوصی وزیراعلیٰ زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام ق لیگ کی کرپشن‘ لوٹ مار اور سرکاری اداروں پر ڈاکوﺅں کا دور ابھی تک نہیں بھولے اور ان کی مالی چوریوں اور اقتصادی ڈاکہ زنی کے متاثرین آج تک اپنے زخم سہلا رہے ہیں۔ پرویزالٰہی کے گزشتہ دور حکومت کے منصوبے کرپشن کے قبرستان بن چکے تھے جنہیں خادم اعلیٰ پنجاب نے دن رات محنت کر کے ترقی کے میناروں میں تبدیل کر دیا جبکہ مسلم لیگ (ن) نے خادم اعلیٰ کی قیادت میں پنجاب میں میرٹ اور شفافیت کو رواج دیا ہے۔ نمائشی نائب وزیراعظم اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ وہ اب زرداری کی بی ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں اور اپنے ہمدردوں سے بیوفائی کے راستے پر گامزن ہیں۔