لاکھوں کی وارداتیں، بچے قتل کرنے کی دھمکی دے کر 60 لاکھ روپے، زیورات لوٹ لئے


لاہور (نامہ نگار) ڈاکوﺅں نے وارداتوں مےں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان سے لوٹ لےا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کی رہا ئشی امبر بخاری بنک سے رقم نکلوا کر گھر واپس آرہی تھی کہ را ستے مےں دو گاڑےوں پر سوار مسلح افراد نے اسے روک کر اس سے موبائل اور پرس چھےن لیا اورکہا کہ تمہارے بچے ایمن اور قاسم ہمارے قبضہ مےں ہےں اگر ان کی جان بچانا چاہتے ہو بنک سے تمام رقم اور زےورات نکال کر ہمےں لا دو جس پر امبر نے بنک مےں جا کر لا کر سے 60 لاکھ مالیت کی نقدی اور زےورات لا کر ان ڈاکوو¿ں کو دے دئیے۔ بعدازاں ڈاکو امبرکی کار کی چابی نکال کر فرار ہو گئے۔ شمالی چھاﺅنی میں ڈاکوﺅں نے ڈی ایس پی ٹریفک انارکلی راحت رضا کے داماد کے گھر میںگھس کر 10 لاکھ کے طلائی زیورات ونقدی لوٹ لی۔ برکی پیرا گون گارڈن سٹی کے مشہود عثمان کے گھر سے چار ڈاکو 8 لاکھ نقدی، زےورات، شما لی چھا¶نی کے عابد حسین کے گھر سے سوا تےن لاکھ کی نقدی زےورات، مانگا منڈی میں سلامت کی دکان سے ڈاکو دس لاکھ مالیت کا کپڑا، بندوق، نقدی اور کار لے گئے، فیصل ٹاو¿ن میں محمود الرحمن اور اس کی فیملی سے تےن لاکھ ساٹھ ہزار، نصیر آباد مےں سعدیہ خاور سے دو لاکھ، زےورات، سٹی رائیونڈ میں شریف سے 65 ہزار اور موٹر سائیکل، چائنہ چوک مےں امین اور اس کے دوست سے موٹر سائیکل، نقدی، وحدت کا لونی بنک سٹاپ پر دانش کی ہمشیرہ سے سے 10 ہزار اور زےورات، شاہدرہ جمعہ بازار کے قریب عاطف اقبال سے موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ لی۔ چوروں نے لوہاری گیٹ گمٹی بازار میں ےاسمین سلیم کے کارخانے سے پانچ لاکھ مالےت کا سامان، سندر کرمانوالہ کلاتھ ہا¶س سے چار لاکھ کا کپڑا، شاہدرہ میرپورہ بارہ دری کے قریب سلیم کی فیکٹری سے تےن لاکھ کا پلاسٹک دانہ چوری کر لیا۔ راحیل، انور، مدثر، شبیر، عاطف، اعجاز، شہباز، اخلاق، کاشف، ریاض، عظیم، فتح محمد، زاہد، جمشید کی موٹر سائیکلےں جبکہ ٹاو¿ن شپ سے عدیل نواب ٹاون سے جواد سبزہ زار سے الیاس، گلشن راوی سے فیصل شہزاد اور اسلام پورہ سے اختر کی گاڑےاں چوری کر لےں۔