زرداری کی آمد سے قبل جلسہ گاہ کے باہر مشکوک شخص گرفتار ‘ اسلحہ برآمد نامعلوم مقام پر منتقل، پوچھ گچھ شروع


منڈی بہاءالدین (اے این این) صدر آصف زرداری کی آمد سے قبل جلسہ گاہ کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار کر لیا گیا۔ اسلحہ برآمد‘ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا‘ پوچھ گچھ شروع کر دی گئی۔ صدر آصف زرداری نے منڈی بہاﺅالدین کے علاقے ملکوال ہائی سکول کے گراﺅنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا تاہم صدر آصف زرداری کی امد سے قبل سکول سے باہر قائم چیک پوسٹ پر ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین تیمور احمد کے مطابق جلسے کے اردگرد تین مشکوک افراد گھوم رہے تھے جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو غائب ہوگئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ گرفتار شخص کا تعلق کس گروپ سے ہے۔