راولپنڈی: جنرل کیانی کی مدت ملازمت چیلنج کرنیوالے وکیل پر تشدد


راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) کمانڈر ملٹری ہسپتال راولپنڈی کے قریب وکیل پر نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔کرنل (ر) انعام الرحمان کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں ملٹری انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ کرنل (ر) انعام نے جنرل کیانی کی مدت ملازمین توسیع کو چیلنج کیا ہے۔