رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہو گا، لاکھوں افراد شرکت کرینگے


رائے ونڈ (نامہ نگار) تبلیغی جماعت کے سالانہ دس روزہ اجتماع کا دوسرا اور آخری چار روزہ مرحلہ آج بعد نمازعصر امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کے بیان سے شروع ہو جائے گا، دوسرے مرحلے میں پہلے کی نسبت دوگنے شرکاءکے قیام و طعام کا انتظام کیا گیا ہے ،کیونکہ دوسرے مرحلے میں پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک کے مندوبین بھی لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوتے ہیں، دوسرے مرحلے میں جماعتوں کی تشکیل، اجتماعی جنازے اور اجتماعی نکاح پڑھائے جاتے ہیں، نئے لوگ بیعت ہوتے ہیں، اس دوران زیادہ اہمیت کے حامل بیانات ہوتے ہیں، دوسرے مرحلے میں سیاسی شخصیات بھی شرکت کرتی ہیں، جمعہ کے دن وزیر اعلیٰ پنجاب، سندھ بلوچستان اور خیبر پی کے کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے سابق اور موجودہ رہنماﺅں کی شرکت سمیت اتوار کے روز آخری اجتماعی دعا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی آمد کی مصدقہ اطلاعات مل رہی ہے ، اجتماعی دعا اتوار کے روزصبح گیارہ اور بارہ بجے کے درمیان پڑھائی جائے گی جو کہ حسب سابق تبلیغی جماعت کے عالمی امیر مولانا زبیرالحسن کروائیں گے۔