تحریک پاکستان کے رہنما محمودعلی کی چھٹی برسی پر تقریب کل ہو گی صدارت مجید نظامی کریں گے


لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک پاکستان کے رہنما، آسام مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری، تحریک تکمیل پاکستان کے بانی صدر سابق وفاقی وزیر حکومت پاکستان محمود علی مرحوم کی چھٹی برسی کے سلسلے میں جمعہ 16 نومبر کو 10:30 بجے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں خصوصی نشست ہو گی جس کی صدارت مجیدنظامی کریں گے۔ نشست کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔ محمود علی مرحوم نے 1946ءکے انتخابات میں بطور طالب علم رہنما اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کوششوں سے سلہٹ ریفرنڈم کامیاب ہوا اور سلہٹ پاکستان کا حصہ بنا جب 1971ءمیں ننگی جارحیت کے ذریعے بھارت نے مشرقی پاکستان کو زبردستی ہم سے الگ کیا تو محمود علی نے اپنے ہی وطن میں ہجرت کی اور مرتے دم تک دو قومی نظریہ کے علمبردار اور افکار قائداعظمؒ کے نقیب رہے۔ محمود علی اس عظیم تر پاکستان کے لئے زندگی بھر جدوجہد کرتے رہے جس میں برصغیر بھر کے مسلمانوں کو ایک طاقت بنانا تھا، اس مقصد کے حصول کے لئے انہوں نے 1985ءمیں تحریک تکمیل پاکستان کی بنیاد رکھی اور زندگی کی آخری سانس تک ملک کے قریہ قریہ میں سرگرم عمل رہے۔ 17 نومبر 2006ءکو جب لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا انتقال ہوا تو ان کے آخری الفاظ ”کشمیر پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے“ تھے۔