ایبٹ آباد آپریشن کے دوران امریکی فورسز نے اُسامہ کا فون بھی حاصل کر لیا تھا


واشنگٹن (اے این این) امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی سپیشل فورسز نے ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اُسامہ کا ایک ٹیلیفون بھی لے لیا تھا۔ یہ انکشاف امریکی محکمہ خزانہ کے فنانشنل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جینیفر شاسکے کالوری نے گذشتہ روز منی لانڈرنگ کے بارے میں ایک کانفرنس میں کیا۔ امریکی حکام اس سے پہلے مسلسل تردید کرتے چلے آرہے تھے کہ انہیں ایبٹ آباد کمپاﺅنڈ سے کسی قسم کا کوئی موبائل فون یا ٹیلیفون نہیں ملا ہے۔ جینفری کالوری کے اس انکشاف نے اس آپریشن کو ایک نیا رنگ دے دیا ہے۔



دیگر خبریں

پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

13 دسمبر 2017