امریکی چڑیاگھر میں پیدا ہونے والے پانڈا کا نام ”چھوٹا تحفہ“ رکھ دیا گیا


سان ڈیاگور (نوائے وقت رپورٹ) امریکی شہر سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے پانڈا کا نام "لٹل گفٹ"رکھ دیا گیا۔ چینی روایات کے مطابق پانڈا کا بچہ ایک سو دن کا ہونے پر اسکا نام رکھا جاتا ہے۔ بچے کا نام رکھنے کے لئے چڑیا گھر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لاس اینجلس میں چین کے قونصل جنرل نے بھی شرکت کی۔ پانڈا کا چینی نام "شیاو¿ لی وو " ہے جسکا مطلب ہے "چھوٹا تحفہ"۔