امریکی قونصلیٹ نے غلام بلور سے ویزا منسوخ ہونے پر پاسپورٹ طلب کر لیا، وفاقی وزیر کا انکار


پشاور (اے این این) امریکی قونصلیٹ نے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور سے امریکی ویزا منسوخ ہونے پر پاسپورٹ طلب کر لیا‘ امریکی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت غلام بلور کی امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر چکی ہے لہٰذا وہ پاسپورٹ پر لگا ویزا استعمال نہیں کر سکتے جبکہ غلام احمد بلور نے امریکی قونصلیٹ کی جانب سے پاسپورٹ طلب کرنے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے امریکہ جانا ہی نہیں تو پاسپورٹ کیوں جمع کرواﺅں۔