آسٹریلیا : مختلف شہروں میں13 صدیوں بعد مکمل سورج گرہن دیکھا گیا


سڈنی(آن لائن)آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں13 صدیوں بعد مکمل سورج گرہن ہوا جہاںصبح ہوتے ہی دوبارہ رات کا سماں ہو گیا، ہزاروں افراد منظر دیکھنے کے لئے جمع ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق براعظم آسٹریلیا کے گریٹ بریئرریف پر13 صدیوں بعد مکمل سورج گرہن دیکھا گیا ہے ۔اس موقع پر ہزاروں افراد نایاب منظر دیکھنے کےلئے جمع ہوگئے۔ شمالی جزیرہ سمیت مختلف علاقوں میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا۔کوئنز لینڈ میں رات کا سماں ہوتے ہی ہزاروں افراد اس منفرد منظر کو دیکھنے کے لئے جمع ہوئے ۔آسٹریلیا کے مختلف جزیروں میں کہیں مکمل تو کہیں جزوی اندھیرا رہا۔ لوگ سینکڑوں کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے یہ منظر دیکھنے کوئز لینڈ پہنچ گئے ۔



دیگر خبریں

پرنٹ لا ئن

پرنٹ لا ئن

17 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017