کنٹینرز لاپتہ کیس کا مرکزی ملزم فیصل آباد سے گرفتار‘ 5 روزہ ریمانڈ

اسلام آباد / فیصل آباد (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 2 سو 65 کنٹینرز غائب کرنے کے فراڈ کے مرکزی ملزم جمال درانی کو فیصل آباد سے گرفتار کرکے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ لے کر مزید تحقیقات شروع کر دیں جبکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ جمال درانی کے بنک اکاﺅنٹس میں سکینڈل کے دیگر ملزموں کی جانب سے ایک کروڑ روپے منتقل کئے گئے اور کنٹینرز کی کلیئرنس کیلئے اتھارٹی لیٹر بھی جمال درانی کے نام پر ہی جاری کیا گیا تھا۔ 2 سو 65 کنٹینرز جولائی 2007ءمیں غائب ہوئے تھے۔ اس حوالے سے ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر نے 90 ایف آئی آرز درج کرائیں اور 40 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے اب تک 18 کو سزائیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سکینڈل کا مرکزی ملزم کلیئرنگ ایجنسی این جے انٹرنیشنل کا مالک جمال درانی تھا۔
کنٹینر کیس