پاکستان ترکی تعلقات کو بلندیوں تک پہنچایا جائیگا، گیلانی کا طیب اردگان کو مبارکباد کا خط

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ترکی کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت کی تیسری بار کامیابی پر اپنے ترک ہم منصب طیب اردگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو مزید فروغ دیگا۔ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی تاریخی فتح عوام کی خدمت کا نتیجہ ہے۔ طیب اردگان کے نام لکھے گئے خط میں ان کی پارٹی کی تیسری مرتبہ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی فتح عوامی خدمت کا نتیجہ ہے۔ حکومت پاکستان ترکی کے ساتھ کثیر الجہتی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان تعلقات کو مستقبل میں بلندیوں تک پہنچایا جائیگا۔
گیلانی/ ترکی