افتخار محمد چودھری مدّبر ہیں، چیزوں کو اطمینان سے دیکھتے ہیں: عاصمہ جہانگیر

ملتان (مانیٹرنگ نیوز) صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ملک کی تمام عدالتوں میں ججوں کی تعداد کم ہے جس کو پورا کرنا چاہئے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بہت مدبر اور چیزوں کو اطمینان سے دیکھتے ہیں۔ نظام عدل لفظوں سے نہیں خود مختار عدلیہ سے چلتا ہے۔ ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ہم کسی کی زبان نہیں بولیں گے۔ آزاد اور خود مختار عدلیہ ہماری ضرورت ہے۔
: عاصمہ جہانگیر