بگلیہار ڈیم کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف 7779 کیوسک رہ گئی

سیالکوٹ (نامہ نگار)مقبوضہ کشمیر میں بگلیہارڈیم پرروک لینے کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب کے پانی کی آمد صرف 7779 کیوسک رہ گئی ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی کمی کی وجہ سے دریائے چناب خشک ہوچکا ہے جس سے لاکھوں ایکٹر زرعی رقبہ متاثر ہوا ہے ۔محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے اور دریائے چناب میں شامل ہونے والے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دودیگر دریائوں دریائے مناور توی میں پانی کی آمد صرف 5300 کیوسک اور دریائے جموں توی میں پانی کی آمد 992 کیوسک ہے ۔