قلعہ عبداللہ : مشتعل افراد نے تیسرے روز بھی کوئثہ چمن شاہراہ کو بند رکھا‘ نیٹو کو سپلائی منقطع

قلعہ عبداللہ : مشتعل افراد نے تیسرے روز بھی کوئثہ چمن شاہراہ کو بند رکھا‘ نیٹو کو سپلائی منقطع

چمن (اے پی پی ) قلعہ عبداللہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے خلاف تیسر ے روز بھی مشتعل افراد نے کوئٹہ،چمن شاہراہ کو بطور احتجاج بند رکھا۔جس کی وجہ سے افغانستان میں موجود نیٹو افواج کو سامان اور تیل کی سپلائی بند ہو گئی ۔ایک شخص کی ہلاکت کے واقعے کے خلاف عوام کی طرف سے شاہراہ کی وقفے وقفے سے بندش کے باعث چمن شہر کاملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور شہر میں اشیاء ضرورت کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔مشتعل افراد نے چمن پسنجر ٹرین کو بھی چمن آنے سے روک رکھا ہے ۔ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما عبدالقہارودان نے بتایا کہ چمن، کوئٹہ شاہراہ کو اس وقت تک بند رکھا جائیگا جب تک ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوتی ۔