نائن الیون حملوں میں ملوث ملزموں کا مقدمہ کہاں چلایا جائے: امریکہ مخمصہ کا شکار

واشنگٹن (ریڈیو مانیٹرنگ + اے ایف پی) اوباما انتظامیہ ابھی تک اس بات پر غور کر رہی ہے کہ نائن الیون کے حملوں میں ملوث ملزموں کے خلاف مقدمہ کہاں چلایا جائے۔ یہ بات امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے اتوار کے روز کہی۔ انہوں نے کہا ابھی تک اس بارے میں ہم کوئی فیصلہ نہیں کر سکے ابھی تک اس مخمصہ کا شکار ہیں۔ ایرک ہولڈ امریکی ٹی وی سی بی ایس کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ نائن الیون کے ملزموں کے خلاف مقدمہ کہاں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ خالد شیخ کے خلاف مقدمہ ”سویلین کورٹ“ میں چلایا جانا چاہئے۔