بی آر بی نہر‘ دریائے چناب‘ سندھ اور جہلم میں ڈوب کر 9 افراد جاں بحق

لاہور / گجرات/ چنیوٹ/ کراچی (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران+ نیٹ نیوز) لاہور مےں بی آر بی نہر، دریائے جہلم، چناب ، سندھ اور کراچی مےں سمندر کے ساحل پر نہاتے ہوئے باپ بیٹا اور لڑکی سمیت 9افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2لڑکیوں سمیت 5افراد کو بچا لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق لاہور مےں بلال گنج کا رہائشی عامر گذشتہ روز اپنے دوستوں کے ہمراہ باٹا پور کے قریب بی آر بی نہر مےں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، ریسکیو 1122کے اہلکار کئی گھنٹے نعش کو تلاش کرتے رہے مگر اندھیرا ہونے تک نعش نہ ملی نوجوان کے ڈوبنے کی خبر سن کر اس کے اہل خانہ دھاڑیں مارتے ہوئے بی آر بی نہر پہنچ گئے جہاں وہ اپنے بیٹے کی نعش کی برآمدگی کے منتظر رہے، ریسکیو 1122کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب عامر کی لاش کو تلاش کرنے کےلئے آج دوبارہ کوشش کی جائے گی۔ گجرات کے نواحی موضع دلانوالہ کا نوجوان اسد نواز اپنے دوستوں کے ہمراہ ساروکی نہر پر نہانے کے لئے گےا اس نے پانی مےں چھلانگ لگائی تو اس کا سر پانی کے اندر موجود پتھر سے ٹکراےا ، وہ مردہ حالت مےں باہر آےا، متوفی کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی ، نعش دےکھ کر نوبےاہتا دولہن پر غشی کے دورے پڑتے رہے جبکہ کھوہار کے رہائشی 22سالہ منےر احمد نہر اپر جہلم مےں دوستوں کے ہمراہ نہاتے ہوئے ڈوب کر زندگی کی باز ی ہار گےا کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد متوفی کی نعش مل گئی۔ ڈھوک کرےالہ کی تےن بہنےں اپنے بھائی کےساتھ پکنگ منانے گئیں اور درےائے جہلم کی لہروں کی زد مےں آگئی جس کے نتےجہ مےں 12سالہ رخسانہ ڈوب گئی جبکہ 6سالہ رضوانہ ، 7سالہ نرما کو ڈوبنے سے بچا لےا گےا۔ فیصل آباد کا رہائشی غلام سرور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چنیوٹ دریائے چناب پر سیر کے لئے آیا ہوا تھا وہ بچوں سمیت دریا میں نہانے لگا اس دوران ایک تیز ریلا اس کے بیٹے وحید کو بہا کر لے گیا بچانے کے لئے غلام سرور نے بھی چھلانگ لگا دی جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹا دریا میں ڈوب گئے ریسکیو کے ملازمین نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد وحید کی نعش نکال لی تاہم باپ غلام سرور کی تلاش تاحال جاری ہے۔ شاہ صدر دین چاہ شاہ والاکے نوجوان صدام حسین‘ محمد رفیق دوستوں کے ہمراہ تونسہ بیراج پکنک منانے کے لئے گئے دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے دونوں نوجوان گہرے پانی میں چلے گئے چیخ و پکار پر محمد رفیق کو بروقت بچا لیا گیا جبکہ صدام حسین گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقے سینڈزپٹ کے دو مختلف مقامات پر چار افراد ڈوب گئے، ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے غوطہ خور جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ڈوبنے والوں مےں سے 20سالہ دانیال اور رسول بخش کو نیم بےہوشی کی حالت مےں باہر نکا لیا گیا جبکہ غلام رسول کی لاش کو غوطہ خوروں نے باہر نکالا، ڈوبنے والے ایک اور شخص نسیم اللہ کی تلاش جاری ہے۔