بل گیٹس پسندیدہ شخصیت قرار عمران کا 12 واں ایدھی کا29 واں نمبر

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی سطح پر دنیا کی سب سے پسندیدہ زندہ شخصیت کیلئے ووٹنگ ہوئی۔لوگوں نے کمپیوٹر کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی وچیئرمین بل گیٹس کو منتخب کیا ہے،دوسرے نمبر پر امریکی صدرباراک اوباما اور تیسرے نمبر پر روسی صدر ولادی میر پوٹن ہیں، چند ہی ووٹوں کی کمی سے مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس چوتھے نمبر پر آئے۔امریکہ میں پوپ فرانسس کو امریکی صدر اوباما سے دگنی تعداد میں ووٹ ملے، بل گیٹس کو چین میں سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ سائنسدان سٹیفن ہاکنگ برطانیہ میں اول نمبر پر رہے، امریکی اخبار کی جانب سے کرائی گئی اس ووٹنگ میں تیرہ ممالک سے تقریباً چودہ ہزار افراد شریک ہوئے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عبدالستار ایدھی  کو دنیا میں پسندیدہ ترین 30 افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کئے جانیوالے افراد میں پاکستان کے عمران خان کا نمبر 12واں اور عبدالستار ایدھی کو فہرست میں 29واں نمبر دیا گیا ہے۔