امریکہ میں نانی نواسی کو جنم دیگی

لاس اینجلس (اے ایف پی) امریکہ میں 58 سالہ نانی اپنی نواسی کو جنم دیگی۔ ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریاست اوٹاوہ کی پیرو نژاد خاتون جولیا نویرو کی 32 سالہ بیٹی اورینا میکینوف کو کئی بار حمل گرنے کے باعث ماں بننے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث ماں جولیا نویرو نے اپنی بیٹی کے افزودہ ایگز کے ذریعے نواسی کو جنم دینے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ ماہ فروری میں پیدائش متوقع ہے۔