پلڈاٹ نے دوہری شہریت کی مجوزہ آئینی ترمیم کی مخالفت کر دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) غیر سرکاری ادارے پلڈاٹ نے دوہری شہریت کی مجوزہ آئینی ترمیم کی مخالفت کر دی اور کہا ہے کہ دوہری شہریت پر پابندی کا دائرہ کارہ عدلیہ، سول سروسز اور دیگر آئینی عہدوں تک بڑھایا جائے۔ عالمی قوانین میں دوہری شہریت کو تسلیم کرنے کی پابندی نہیں ہے۔ دوہری شہریت رکھنے والوں کے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی ختم نہ کی جائے، 58 فیصد غیر ملکی ترسیلات زر مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانی بھیجتے ہیں جن کے پاس دوہری شہریت نہیں۔