روایتی ہتھیاروں کی تجارت، معاہدہ کیلئے عالمی برادری مشترکہ کوششیں کرے: پاکستان

نیویارک (نمائندہ خصوصی) پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے، روایتی ہتھیاورں کی تجارت کو باقاعدہ بنانے کیلئے معاہدہ کی خاطر مل کر کوشش کی جائیں۔ اقوام متحدہ نے کانفرنس کے دوران پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے کہا ایسا معاہدہ درست نہیں جو صرف ہتھیاروں کی منتقلی کے حوالے سے ہو۔ انکی پیداوار اور ڈویلپمنٹ پر بھی کوئی معاہدہ ہونا چاہئے۔