;;;;جماعت اسلامی کا فاٹا کو خیبر پی کے میں ضم کرنے کیلئے باب خیبر پر دھرنا
پشاور (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی نے فاٹا کو خیبرپی کے میں ضم کرنے کے لئے باب خیبر پر دھرنا دیتے ہوئے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان بھی کردیا۔ باب خیبر جمرود پر دھرنے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماﺅں نے باب خیبر سے اسلام آباد تک تین روزہ لانگ مارچ کا اعلان بھی کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پی کے مشتاق احمد خان اور فاٹا کے امیر سردار خان بھی دھرنے میں موجود تھے۔ مشتاق احمد خان نے شرکاءسے خطاب میں کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں، آج (پیر کو)پشاور سے بڑا قافلہ ٹیکسلا تک جائے گا جبکہ پارلیمنٹ ہاس کے سامنے دھرنے کے آخری روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے۔
جماعت اسلامی/ دھرنا