;;;;;قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا آج اجلاس،کیپٹن (ر) صفدر پر الزام سمیت 5نکاتی ایجنڈا زیرغور آئیگا
اسلام آباد (اے این این) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کا اجلاس ( آج) پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہوگا۔ اجلاس میں پانچ ایجنڈوں پر غورکیا جائے گا جن میں سے ایک اس ویڈیو پر بھی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر فیض آباد دھرنے پر موجود مذہبی جماعت کو 5 کروڑ روپے دینے کی بات کر رہے ہیں۔ یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ کیپٹن (ر)محمد صفدر نہ صرف اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں بلکہ وہ اس کی صدارت بھی کریں گے۔ ادھر پیپلز پارٹی نے سپیکر ایاز صادق سے درخواست کی ہے کہ رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ان ہی کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے قائم کمیٹی کے اجلاس میں شرکت روکا جائے۔
قائمہ کمیٹی