نوائے وقت گروپ کے زیر اہتمام ریلیف کیمپ، شہریوں کی بڑی تعداد نے عطیات جمع کرائے

لاہور (وقت نیوز رپورٹر) مادر ملت پارک ایوان کارکنان تحریک پاکستان مےں سیلاب زدگان کےلئے قائم ریلیف کیمپ مےں دن بھر لوگوں کی بڑی تعداد نے عطیات جمع کروائے ان مےں عام لوگوں کے علاوہ اداکار، کھلاڑی اور سیاستدان بھی شامل تھے۔ ایک بزرگ شمیم احمد اپنے دو پوتوں کے ساتھ آئے اور انہوں نے ایک لاکھ دس ہزار روپے جمع کروائے۔ اس موقع پر عطیات جمع کروانے والوں نے قومی معاملات مےں نوائے وقت کے کردار کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ سے متاثرہ افراد ہوں یا سیلاب زدگان، نوائے وقت کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ اس موقع پر وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ شاہدہ منی سیلاب زدگان کی حالت زار بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔