مہنگائی: ریلیف کیمپوں کو شہریوں کی جانب سے فنڈز کی کمی کا سامنا

لاہور (خالد ملک / نیشن رپورٹ) سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے قائم ریلیف کیمپوں کو عوام کی جانب سے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں ریلیف کیمپوں کی تعداد تو بڑھتی جا رہی ہے تاہم امداد دینے والوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ مہنگائی‘ شہریوں کے خراب مالی حالات اور اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہے جبکہ امراءطبقہ بھی کم امداد دے رہا ہے۔ امداد دینے والے ریلیف کیمپوں کے اہلکاروں سے یہ بھی پوچھتے نظر آتے ہیں کہ کیا ان کی امداد متاثرین تک پہنچ بھی سکے گی۔