گرفتاریوں کا بہانہ طاہر القادری کی لانگ مارچ سے فرار کی کوشش ہے: رانا ثناءاللہ


لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے حکومت پنجاب کی لانگ مارچ روکنے کے لئے گرفتاریوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے طاہر القادری گرفتاریوں کا بہانہ بنا کر لانگ مارچ سے فرار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا طاہر القادری اور ان کے حمایتی خود آ کر بھی گرفتاری دیں تو انہیں نہیں پکڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے لئے ٹرانسپورٹرز کو روکنے کی افواہیں بھی پھیلائی جا رہی ہیں جو سراسر بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا علامہ طاہر القادری لانگ مارچ کے نام پر غریبوں کو اکٹھا کرکے دہشت گردی کا کوئی نیا واقعہ کرانا چاہتے ہیں جس میں 200 سے 400 غریبوں کو مروایا جائے اور ملک کو جمہوری راستے سے ہٹانے کا جواز پیدا کیا جا سکے۔ کینیڈین باشندے کو اس کا مکارانہ کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔