ڈیرہ غازی خان: بغیر نقشہ کے مل کی تعمیر، پولیس نے 6 سالہ بچے کو اشتہاری قرار دیدیا


ڈیرہ غازی خان (نوائے وقت نیوز) ڈیرہ غازی خان میں مل نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیر کرنے کے الزام پر چھ سالہ بچہ پر مقدمے کے اندراج کے بعد اسے پولیس اوفنڈر کے تحت اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ کوٹ مبارک میں ایک آئل مل نقشے کی منظوری کے بغیر تعمیر ہوئی جس پر پولیس نے ایک سال قبل مقدمہ درج کیا اور عدم گرفتاری پر پولیس نے چھ سالہ حمزہ کو اشتہاری قرار دے دیا، بچہ کے چچا نے بتایا کہ پولیس بچے کی گرفتاری کیلئے بار بار چھاپے مارتی رہی ہے۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ آئل مل کے مالک کے خلاف ہے اور مالک نظر حسین نے آئل مل اپنے پوتے چھ سالہ حمزہ کے نام کی ہوئی ہے تاہم بچے کو گرفتار نہیں کیا گیا۔