چکوال: کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے لانس نائیک محمد اسلم فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک


چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لائن آف کنٹرول پر شہادت پانے والے لانس نائیک محمد اسلم کو گزشتہ روز پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اس کے آبائی قصبہ خیرپور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں فوجی افسران کے علاوہ عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محمد اسلم کا چچا 1971ءکی جنگ میں شہید ہوا تھا اور اس کا نام بھی محمد اسلم تھا اور شہید کے والدین نے اس کے چچا کے نام پر اس کا نام رکھا تھا۔