وزیراعظم لاہور ائرپورٹ پر دھند کی وجہ سے ڈیرہ بگٹی نہ جا سکے


کوئٹہ (این این آئی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف لاہور ائرپورٹ پر دھند کی وجہ سے ڈیرہ بگٹی روانہ نہ ہو سکے۔ پروگرام کے مطابق منگل کی صبح وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو لاہور ائرپورٹ سے خصوصی طیارے میں ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی روانہ ہونا تھا مگر لاہور ائرپورٹ پر شدید دھند کی وجہ سے ان کا طیارہ روانہ نہ ہو سکا جس کی وجہ سے ان کا ڈیرہ بگٹی کا دورہ کینسل کر دیا گیا۔ نئے پروگرام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔