نیب نے جہانگیر بدر اور رحمن ملک کو توقیر صادق کے فرار کا ذمہ دار قرار دیدیا: نجی ٹی وی کا دعویٰ


اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) نیب نے جہانگیر بدر اور وزیر داخلہ رحمن ملک کو سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے ملک سے فرار کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ سابق چیئرمین اوگرا کے حوالے سے نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ نیب آج رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔