نواز شریف قاضی حسین احمد کی تعزیت کیلئے آج پشاور جائیں گے


لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف آج بدھ کو سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم کی رہائش گاہ پشاور میں ان کے صاحبزادے سے تعزیت کے لئے جائیںگے۔ نواز شریف کے میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے بتایا ہے کہ نواز شریف ڈیڑھ بجے دن مرحوم قاضی حسین احمد کے گھر پشاور میں انکی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے پہنچیں گے۔