ننکانہ: مریض کے لواحقین کا تشدد، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ہڑتال


ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں مریض چیک کرانے کی رنجش پر لواحقین نے ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا مذکورہ واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے آﺅٹ ڈور میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کردی۔ کینیڈا کالونی کے رہائشی مبارک علی نے اپنی ساڑھے تین سالہ بیٹی زارا مبارک کو خسرہ کی شکایت پر داخل کرایا رات کو مبارک اپنی مرضی سے بچی کو گھر لے گیا ڈاکٹر کے پوچھنے پر لواحقین کی طرف سے رانا مکھن وغیرہ 8افراد نے ہسپتال میں ڈاکٹر اظہر نعیم کے کمرے میں گھس کر ان کی پٹائی شروع کردی مذکورہ واقعہ کے خلاف ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کے لیے آﺅٹ ڈور وارڈ میں ہڑتال کردی ڈاکٹر اظہر امین نے صحافیوں کو بتایا کہ جب تک ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی۔