نئی دہلی: ہوٹل کی اسسٹنٹ منیجر سے دست درازی کا 4 عرب سفارتکاروں پر الزام، ایک کی گرفتاری و رہائی

لندن(آن لائن) بھارت میں لڑکیوں کو چھیڑنے کے شبہ میں چار عرب سفارتکاروں میں ایک کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا تاہم پولیس کے سامنے سفارتی استثنی کے ثبوت پیش کرنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان سفارتکاروں میں سے دو کا تعلق لبنان، الجزائر اور یمن سے ہے۔ ان کے باقی تین ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور اس بات کے تعین کی کوشش کی جا رہی ہے کہا انہیں سفارتی استثنی حاصل ہے یا نہیں۔ سفارتکاروں کے خلاف کارروائی نیو دہلی میں ایک درجہ اول ہوٹل کی اسسٹنٹ مینجر کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔ بھارتی دوشیزہ کی پولیس کو کی جانے والی شکایت میں الزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ شہر کے مصروف جان پاتھ بازار سے گزر رہی تھی کہ وہاں موجود مبینہ سفارتکاروں نے اسے فحش اشارے کئے اور دست درازی کی کوشش کی۔