میکسیکو: سالانہ تہوار تھری کنگز ڈے کے موقع پر آسمان ڈیڑھ لاکھ غباروں سے سج گیا


میکسیکو (نوائے وقت نیوز) میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کا آسمان ایک لاکھ50ہزار رنگ برنگے غباروں سے سج گیا۔ سالانہ تہوار تھری کنگز ڈے کے موقع پر بچوں نے اپنے پیغامات کے ساتھ غبارے آسمان میں چھوڑے۔ان غباروں میں بچوں کے تحریر کردہ خطوط موجود تھے جن میں انہوں نے تھری کنگز سے اپنے مطلوبہ تحائف کی فرمائشیں کی تھیں۔