میجر جنرل (ر) ظہیر الاسلام کی اہلیہ کی جانب سے جائیداد کی ضبطی اور کورٹ مارشل سے متعلق عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست خارج


اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) میجر جنرل (ر) ظہیر الاسلام عباسی کی اہلیہ کی جانب سے دائر عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست خارج کر دی گئی۔ میجر جنرل (ر) ظہیر الاسلام عباسی کی اہلیہ نے جائیداد ضبطی اور کورٹ مارشل سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست خارج کی۔